اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) فواد چودھری نے کہا ہے کہ آئین اداروں کو سیاست میں مداخلت کی اجازت نہیں دیتا۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا اچھائی اور برائی میں انسان نیوٹرل نہیں ہوسکتا۔
اداروں کے نمائندے پولنگ میں جاکر مہریں لگائیں تو یہ خیانت ہوگی۔ ہمارے دور میں جمہوریت پر بحث ہوئی تھی،امریکا برطانیہ سے متعلق سوچتے تھے۔ ہمیں کیا پتہ تھا کہ 2سال میں اپنی جمہوریت کا حال یہ ہوگا۔
وزیراعظم ہنگری نے کہا پاکستان عالمی طاقتوں میں شامل ہوگا۔ پاکستان کی موجودہ صورتحال میں ہمیں اپنی جان کی فکر لگی ہے۔ آج وفاقی وزیرخزانہ نے بڑی عقل مندانہ باتیں کی ہیں۔
آصف زرداری اور شہبازشریف کوئی بھی کردار ادا کرنے میں ناکام ہوگئے۔
آصف زرداری ،شہبازشریف کے چہرے عوام کیلئے قابل قبول نہیں۔
مزید پڑھیں :پاکستان تحریک انصاف نے ملک بھر میں بھرپور احتجاج کی کال دیدی















