اہم خبریں

شوگرملزمالکان کاحکومت سےمزید 12 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی برآمد کے لیےاجازت دینےکا مطالبہ

لاہور ( اے بی این نیوز        )شوگرملزمالکان حکومت سےڈیڑھ لاکھ ٹن چینی کی برآمد کے لیے اجازت ملنےکے بعد دوبارہ سرگرم ہو گئے۔ شوگرملزمالکان کاحکومت سےمزید 12 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی برآمد کے لیےاجازت دینےکا مطالبہ کیا گیا ہے۔ شوگرملز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق

چینی کےاضافی اسٹاک سےدرپیش مالی مسائل بےقابو ہوتےجا رہے ہیں۔ انڈسٹری کو چینی کی پیداواری لاگت میں اضافے پر نقصان کاسامنا ہے۔ پچھلےکرشنگ سیزنزکےفاضل ذخیرہ رکھنےکے اخراجات سے بھی بھاری نقصان کاسامنا ہے۔

چینی کی بین الاقوامی قیمتیں مسلسل نیچے گررہی ہیں۔ پالیسی فیصلہ نہ ہونےسے ملک کو پہلے ہی 30 کروڑ ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔ حکومت سےتصدیق شدہ 12 لاکھ ٹن اضافی اسٹاک کی برآمد کے لیے اجازت کی درخواست کرتے ہیں۔

نومبر کے آخر تک اضافی اسٹاک بڑھ کر 15 لاکھ میٹرک ٹن ہو جائے گا۔ آنےوالےکرشنگ سیزن میں بہت کم وقت رہ گیا ہے۔

مزید پڑھیں : پاکستان تحریک انصاف نے ملک بھر میں بھرپور احتجاج کی کال دیدی

متعلقہ خبریں