لاہور ( اے بی این نیوز )وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں سے گزارش ہے کہ ملکی چیلنجز ایک جماعت کے نہیں۔ سیاسی پارٹیاں،سیاست اور لانگ مارچ کی بجائے سرجوڑ کر ملکی مسائل کا حل نکالیں۔
پاکستان کو سی پیک فیز ٹو کی صورت میں نادر موقع ملا ہے۔ چین پاکستان میں روز گار،توانائی اور خطے سے جوڑنے کے منصوبے پر کام کیلئے تیار ہے۔ 2013کے بعد انہی کرداروں نے تشدد اور بدامنی کو پھیلایا۔
آج بھی کچھ کردار چینی سرمایہ کاروں کو بھگانے کیلئے سرگرم ہیں۔ سازش کے تحت ملک کے مختلف حصوں میں مظاہرے کرائے جارہے ہیں۔
مظاہروں کا مقصد سی پیک ٹو کوروکنا ہے۔
مزید پڑھیں : پاکستان تحریک انصاف نے ملک بھر میں بھرپور احتجاج کی کال دیدی