لاہو( اے بی این نیوز ) پاکستان تحریک انصاف نے 5 اگست کو ملک بھر میں بھرپور احتجاج کی کال دیدی۔ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل کے اجلاس میں پارلیمنٹرینز کی جانب سے آئندہ لائحہ عمل کے بارے میں فیصلے کا اعلان کیا ہے۔
عمر ایوب نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں آئی پی پیز کے ساتھ کیے گئے معاہدے سستے تھے اور ہمارا مقصد ملک میں سستی توانائی فراہم کرنا تھا۔ عمر ایوب نے حکومت کو انتباہ کیا ہے کہ ہوش کے ناخن لیں ورنہ ملک تباہی کی طرف جائے گا۔
رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے الزام لگایا ہے کہ ان کے ایم این ایز کو وفاداری تبدیل کرنے کی پیشکشیں کی جا رہی ہیں اور یہ کارروائیاں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کو اپنے فیصلے کی توہین میں سوموٹو کارروائی کرنی چاہیے۔
موجودہ حکومت کی کارکردگی ملک کو اس نہج پر لے آئی ہے کہ وہ اس طرح نہیں چل سکتی۔ ہم جماعت اسلامی کے احتجاج کو سپورٹ کرتے ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ آئی پی پیز کے معاہدوں کو دوبارہ دیکھا جائے۔ اسد قیصر نے کہا کہ ٹیکسز کی وجہ سے انڈسٹری ختم ہو رہی ہے اور غریب آدمی اتنے مہنگے بل کیسے ادا کرے گا۔
شیخ وقاص نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اینٹی کرپشن ادارہ بھی فعال ہو گیا ہے اور انہوں نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ ملک کو مزید تباہی کی طرف نہ دھکیلا جائے۔
مزید پڑھیں : حکومت ملک میں انارکی پھیلانےکی کوشش کررہی ہے، شیخ وقاص اکرم