اہم خبریں

126 ممالک کے تاجروں ،سیاحوں کیلئےآن لائن ویزے جاری کیےجائیں گے،وزیراعظم

راولپنڈی (اے بی این نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سرمایہ کاری،کاروباری سرگرمیوں اورسیاحت کےفروغ کیلئےاہم قدم اٹھایا۔ وزارت داخلہ کی جانب سےویزہ رجیم میں نرمی مثبت پیش رفت ہے۔ گلف ممالک کونسل کی کاروباری شخصیات کی ویزافری انٹری کی منظوری دی۔
اقدام سےخلیجی ممالک سےپاکستان میں سرمایہ کاری کےمواقع مزیدبڑھیں گے۔ 126 ممالک کے تاجروں ،سیاحوں کیلئےآن لائن ویزے جاری کیےجائیں گے۔ ان تاجروں اور سیاحوں کو ویزا فیس سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ،وزیراعظم
ویزاپالیسی میں نرمی سے پاکستان کاروبار اور سیاحت کیلئےایک پر کشش مقام بن جائے گا۔ سکھ یاتریوں کیلئےویزا کی سہولت کیلئےالگ کیٹیگری کی منظوری بھی دی گئی،
کراچی،لاہور،اسلام آباد کے ہوائی اڈوں پر الیکٹرانک گیٹس کانظام نافذ کیا جا رہا ہے۔
ویزا پالیسی میں نرمی سے معیشت مستحکم اورزرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گا۔ پاکستان میں بہت سے مذاہب کے مقدس مقامات موجود ہیں۔ گلگت بلتستان سمیت ملک کے دیگر شمالی علاقے سیاحوں کیلئےجنت ہیں۔
وزارت داخلہ ویزا فری اینٹری اور ٹورسٹ ویزا آن ارائیول کی نگرانی کرے گا۔ وزارت داخلہ ،دیگر وزارتوں اور اداروں کی کارکردگی لائق تحسین ہے۔

مزید پڑھیں : جماعت اسلامی اور ہمارے مطالبات ایک جیسے ہیں ، امیر مقام،دھرناہوگا،احتجاج بھی جاری رہےگا،لیاقت بلوچ

متعلقہ خبریں