اسلام آباد(اے بی این نیوز)پی ٹی آئی راہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہمارے ایم این ایز کے خلاف من گھڑت مقدمات بنائے جارہے ہیں۔ یہ بوگس قسم کی پارلیمنٹ ہے۔
ملک میں آئین اور قانون کی کوئی اہمیت نہیں رہی۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کی توہین کی جارہی ہے۔آئی پی پیز کے ساتھ کیے گئے معاہدے کو مسترد کرتے ہیں۔ سپریم کورٹ کے فیصلے بعد ہمارے ایم این ایز کو اٹھایا جارہا ہے۔
ہم ملک میں انارکی پھیلانا نہیں چاہتے۔
یہ جعلی حکومت ہے اس کوگھربھیجنےکاوقت آگیا۔ موجودہ حکومت کو رخصت کرنے کیلئے اپوزیشن اتحاد کو یکجاں ہونا پڑے گا،۔
مزید پڑھیں : حکومت فوج اور عوام کے درمیان نفرت پھیلانے کی کوشش کررہی ہے، عمرایوب