اسلام آباد(اے بی این نیوز)پاکستان موبائل انڈسٹری نے حالیہ برسوں میں کافی ترقی کی ہے لیکن ڈیوائسز کی آسمان کو چھوتی قیمتوں ، آئی ایم ای آئی پیچ فونز اور جے وی کریک فونز کا بڑھتا ہوا رجحان بھی دیکھا گیا ہے، جس میں نامور موبائل کمپنیز کی ڈیوائسز غیر یقینی قیمتوں میں فروخت ہو رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری اپنے بیان میں پی ٹی اے نے واضح کیا ہے کہ عوام موبائل ڈیوائس خریدتے وقت محتاط رہیں! ہمیشہ اپنے قابل اعتماد ذرائع سے فون خریدیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ فون وارنٹی شدہ ہے۔
موبائل کے باکس اور فون پر موجود آئی ایم ای آئی نمبر ایک جیسے ہونے چاہئیں۔پی ٹی اے نے ہدایت کی کہ صارفین ویب سائٹ https://dirbs.pta.gov.pk/ پر اپنی ڈیوائس کی تصدیق کریں، 8484 پر IMEI ٹیکسٹ کریں، یا DVS ایپ استعمال کریں۔
عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ مہنگی ڈیوائسز انتہائی کم قیمت یا بغیر وارنٹی خریدنے سے گریز کریں، ہمیشہ باکس پیک موبائل ڈیوائس کی خریداری کو یقینی بنائیں۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ اگر کوئی شخص اسکیم کا شکار ہوچکا ہے تو ایسی صورت میں وہ وینڈر سے رابطہ کریں اور ایف آئی اے کو اس کی اطلاع دیں۔
مزید پڑھیں : کرم میں قبائل کے درمیان لڑائی پانچویں روز میں داخل،27 افراد جاں بحق