تلہ گنگ ( نیوز ڈیسک )تھانہ صدر تلہ گنگ کی حدود میں 12 سالہ لڑکی کو اس کے والد اور سوتیلی ماں نے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب زخمی لڑکی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کی۔پولیس ذرائع کے مطابق لڑکی کو اس کے والد اور سوتیلی ماں کے تشدد سے شدید چوٹیں آئیں۔
ذرائع نے بتایا کہ صدر پولیس اسٹیشن نے لڑکی کے ماموں کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔ملزم باپ اور سوتیلی ماں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) چکوال، کیپٹن (ریٹائرڈ) واحد محمود نے یقین دلایا کہ انصاف فراہم کیا جائے گا، اور ذمہ دار فریقین کو سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔
مزید پڑھیں: گیس سلنڈر پھٹنے سے مکان کی چھت اڑ گئی، 8 افراد جھلس کرزخمی