اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ دسمبر میں حکومت ہماری ہوگی، وزیر اعظم بانی پی ٹی آئی ہوں گے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا امید ہے ٹریبونلز کے فیصلے پی ٹی آئی کے حق میں آئیں گے، مینڈیٹ مل گیا تو یہی الیکشن ٹھیک، ورنہ پی ٹی آئی نئے انتخابات کا مطالبہ کرے گی۔
اسد قیصر نے کہا کہ اداروں سے متعلق پوزیشن تبدیل نہیں ہوئی۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ ملک بھی ہمارا ہے، فوج بھی ہماری ہے، ملک تب آگے بڑھے گا جب تمام ادارے اپنی حدود میں کام کریں گے۔