اہم خبریں

جماعت اسلامی کے دھرنے میں خواتین بھی شریک ہوں گی

راولپنڈی(نیوزڈیسک)جماعت اسلامی کے دھرنے میں آج سے خواتین بھی شریک ہوں گی۔

ترجمان جماعت اسلامی اسلام آباد عامر بلوچ کا کہنا ہے کہ جڑواں شہروں سے خواتین کے قافلے دھرنے میں شرکت کےلیے روانہ ہوگئے ہیں۔

عامر بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی کے دھرنے میں آج سےخواتین بھی شریک ہوں گی، روزانہ کی بنیاد پر مختلف شہروں سے خواتین دھرنے میں شرکت کریں گی۔

جماعت اسلامی کا مہنگائی کے خلاف دھرنا دوسرے روز میں داخل ہوگیا، مری روڈ کے اطراف راستوں سے کنٹینرز ہٹا دیے گئے، لیاقت باغ مری روڈ پر مرکزی اسٹیج تیار کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں