اہم خبریں

اے لیولز کے لیک ہونے والے ریاضی کے پیپر پر رپورٹ جاری

لاہور(نیوز ڈیسک ) کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن (سی آئی ای) برطانیہ نے پاکستان میں اے لیولز کے لیک ہونے والے ریاضی کے پیپر پر رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق سی آئی ای نے پاکستان میں پیپر لیک ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں ریاضی کا پرچہ 2 مئی کو لیک ہوا تھا اور پاکستان میں زیادہ تر طلباء نے امتحان سے قبل ریاضی کا پرچہ دیکھا تھا۔

رپورٹ کے مطابق، سی آئی ای نے ریاضی کے لیک ہونے والے امتحان کے نمبر نہ دینے کا فیصلہ کیا، جس کے تحت تمام طلباء کو باقی امتحانات کی کارکردگی ریاضی کے دیگر امتحانات کے اسکور پر ملے گی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام طلباء کو بغیر کسی تعصب کے منصفانہ طریقے سے نمبر دیے جائیں گے۔ جو طلباء دوبارہ امتحان دینا چاہتے ہیں وہ دوبارہ امتحان کی فیس ادا کیے بغیر نومبر میں دوبارہ امتحان دے سکیں گے۔
مزید پڑھیں: خیبرپختوانخوا میں اہم شخصیات کی سکیورٹی کیلئے ہزاروں پولیس اہلکار بھرتی کامنصوبہ

متعلقہ خبریں