اہم خبریں

سہانے سپنے دکھا کر پلاٹ فروخت کرنے والی تین ہاؤسنگ سوسائٹیز کے مالکان کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد (احسان بخاری)شہریوں کو سہانے سپنے دکھا کر پلاٹ فروخت کرنے والی تین ہاؤسنگ سوسائٹیز کے مالکان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر کے عدالت پیش کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے.

تفصیلات کے مطابق شہریوں کو سہانے سپنے دکھا کر پلاٹ فروخت کرنے والی تین ہاؤسنگ سوسائٹیز کے مالکان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر کے عدالت پیش کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے.

عبداللہ سٹی کے مالک کا دوسری بار وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے جبکہ پولیس دفتر پہنچ گئی تاہم مالک عاصم فرار ہو گیا.

ذرائع کے مطابق عبداللہ سٹی، نیویارک سٹی، سٹار انکلیو سوسائٹی، کو لے آؤٹ پلان منظور نہ کروانے پر راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے انسپکٹر ز نے چالان کئے جن میں طارق، عامر، اور سپرٹینڈنٹ ارسلان نے تعمیرات اور لے آؤٹ پلان منظور نہ کروانے پر کیے تھے اور بعد اذاں ان سے معاملات طے کر کے چلان دبا دیئے.

نئے ڈی جی نے چالان عدالت میں بھجوا دیئے، عدالت نے ان کو بار بار نوٹس جاری کیے مگر پیش نہ ہونے پر اب ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ہیں.
عبداللہ سٹی کے مالک عاصم عزیز کا دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالتی اہلکار پولیس کے ہمراہ عبداللہ سٹی کے مالک عاصم کے دفتر پہنچ گئے تو وہ فرار ہو گیا.

یاد رہے کہ اس کا دوسری بار وارنٹ گرفتاری جاری ہوا ہے۔ یاد رہے کہ عبداللہ سٹی آب ایولان ہاؤسنگ میں ضم ہوا ہے

مزید پڑھیں :جماعت اسلامی کا پلان بی سامنے آگیا،تین مقامات پر دھرنے دینے کا فیصلہ

متعلقہ خبریں