اہم خبریں

جماعت اسلامی کے کارکنان کی بڑی تعداد ڈی چوک پہنچ گئی

اسلام آباد (  اے بی این نیوز      )جماعت اسلامی کے کارکنان کی بڑی تعداد ڈی چوک پہنچ گئی ۔ جماعت اسلامی کے کارکن نعرے بازی کر رہے ہیں۔ ادھر طدوسری جانب
جماعت اسلامی کا ایک اور قافلہ فیض آباد انٹرچینج پر پہنچ گیا۔

فیض آباد پر موجود پولیس پیچھے ہٹ گئی۔ مری روڈ پر لگے کنٹینرز انتظامیہ کی طرف سے نہ ہٹائے جاسکے۔ لاوڈ اسپیکر سے کارکنان کو دھکے لگا کر کنٹینر ہٹانے کی ہدایت۔
حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں جماعت اسلامی کا قافلہ مری روڈ پر رواں دواں ہے۔

فیض آباد سے مری روڈ جانے والے راستے سے رکاوٹ ہٹائی جانے لگی جماعت اسلامی کے کارکن فیض آباد فلائی اوور پہنچ گئے۔ پولیس فلائی اوور سے کارکنوں کو ہٹانے لگی جماعت اسلامی کے قافلے کے باعث اسلام آباد ایکسپریس وے پر ٹریفک کی روانی متاثر۔

اسلام آباد ایکسپریس وے فیض آباد کے مقام پر شدید ٹریفک جام ہے۔ جماعت اسلامی کے قافلے کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دھرنے کے شرکاء نے فیض آباد سے کنٹینر ہٹا کر مری روڈ کھول دیا ۔ کارکن بسوں،گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر سوار ہیں۔ متبادل راستوں پر شدید رش، منٹوں کا سفر گھٹنوں میں طہ ہونے لگا آئی جے پی روڈ، شمس آباد سمیت دیگر راستوں کی بندش کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے۔

حکومت کی طرف سے گرفتاریوں کو دیکھتے ہوئے جماعت اسلامی قیادت نے نئی پالیسی پر مشاورت شروع کردی ۔ جماعت اسلامی اسلام آباد کے دو اور راولپنڈی کے مین مری روڈ کو دھرنے دے کر بند کرنے پر بھی غور کررہی ہے ذرائع کے مطابق

جماعت اسلامی قیادت زیروپوائنٹ پر اردگرد سے جمع ہونے والے کارکنان اور کے پی کے سے آنے والے قافلوں کو دیکھتے ہوئے اگلا لائحہ عمل طے کرے گی۔

کے پی کے سے آنے والے قافلوں کی آمد کا انتظار کیا جارہا ہے ۔ کے پی کے سے آنے والے قافلے زیادہ تر موٹروے اور جی ٹی روڈ سے اسلام آباد کی حدود میں داخل ہوچکے ہیں ۔

مزید پڑھیں :ہمارامطالبہ ہے بجلی کےبلوں کوکم کیاجائےعوام پریشان ہے، حافظ نعیم الرحمان

متعلقہ خبریں