اہم خبریں

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے ملازمین سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ سمز کا ڈیٹا طلب

اسلام آباد (  اے بی این نیوز      )قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے تمام ملازمین سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ سمز کا ڈیٹا طلب کر لیا۔ ،سوشل میڈیا کی وجہ سے آج کل حکومت کو کافی مشکلات کا سامناکرنا پڑ رہا ہے۔ اور یہ تحفظات بھی سامنےآرہے ہیں کہ کچھ اہم معلومات نہ جانے کیسے لیک ہو جاتی ہیں ۔

ان ہی تمام حا لات کے پیش نظر حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ قومی اسمبلی کے تمام ملازمین کے سوشل میڈیا اکائونٹس کے حوالے سے معلومات حاسل کر ے ۔ تاکہ اس کو معلوم ہو سکے کہ کو ن سا ملازم سوشل میڈیا کے کون سے اکائو نٹ پر کتنی پہنچ رکھتا ہے نیز یہ بھی معلوم ہو سکے گا کہ کیا کسی ملازم نے کو ئی اہم معلومات تو لیک نہیں کی ہیں۔

اس مقصد کو حاسل کرنے کیلئے باقاعدہ قوی اسمبلی کے ملازمین کو ایک فارم دیا گیا ہے جس کو پر کر کے وہ متعلقہ حکام کو دیں گے جس میں ان کو اپنے تمام سوشل میڈیا اکا ئونٹس کےحوالے سے معلومات دینا ہو نگی۔ اس میں قومی اسمبلی کے ملازمین کو بتانا ہو گا کہ ان کے فیس بک،وٹس ایپ،انسٹا گرام،یو ٹیوب، ٹک ٹاک ،سنیپ چیٹ،ٹیوٹر یعنی ایکس،ای میل ایڈریس یا پھر اور کسی سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم پر ایکٹیو ہیں کہ نہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ یہ ملازمین اپنا رجسٹرڈڈ فون نمبر بھی فراہم کریں گے جس کے تحت یہ سوشل میڈیا پر ایکٹیو ہیں۔ اس کی بھی تفصیلات دینے کے پابند ہو نگے کہ بتائیں کتنے نمبر ان کے پاس ہیں اور کون کون سے نمبر پر کونسا اکائونٹ ہے۔

 

 

پھر ان ملازمین کو یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ کس گریڈ میں ملازم ہیں،اپنے سروس کارڈ کا نمبر یا اس کی کاپی اور قومی شناختی کارڈ کی کاپی بھی فراہم کریں گے۔ نیزملازمین کو معلومات افشا کرنے، میل ملاپ اور معلومات کے تبادلے میں محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ملازمین سے 3 روز میں ڈیٹا طلب کیا گیا ہے اور آئی ٹی، سیکیورٹی برانچ کو عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔سرکلر میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس، فون نمبرز کا ڈیٹا نہ دینے، خلاف ورزی کرنے پر کارروائی ہوگی۔

مزید پڑھیں :ن لیگ کی ایک اوربھونڈی واردات پکڑی گئی، انیلاریاض اور طاہر انجم کےرابطے ثابت

متعلقہ خبریں