اہم خبریں

جماعت اسلامی کا پلان بی سامنے آگیا،تین مقامات پر دھرنے دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (  اے بی این نیوز      )جماعت اسلامی کے کارکنان کی ڈی چوک میں گرفتاریاں ، اور رکاوٹیں پلان بی سامنے آ گیا ۔ جماعت اسلامی کا تین مقامات پر دھرنے دینے کا فیصلہ ۔

مری روڈ راولپنڈی پر دھرنا دیا جائے گا امیر العظیم قیادت کریں گے ۔

ڈاکٹر اسامہ رضی نائب امیر ، صوبائی اور ضلعی قیادت لیڈ کرئے گی ۔ زیرو پوائنٹ اسلام آباد دھرنا دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ زیرو پوائنٹ دھرنے کی قیادت امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کریں گے ۔

نائب امیر لیاقت بلوچ ، میاں محمد اسلم ، صوبائی اور اسلام آباد کی قیادت شریک ہو گی ۔ تیسرا احتجاجی دھرنا 26 نمبر چونگی پر ہو گا ۔ نائب امیر ڈاکٹر عطا الرحمن ، پروفیسر محمد ابراہیم اور صوبائی قیادت لیڈ کریں گی ۔ مطالبات کی منظوری تک جماعت اسلامی کے دھرنے جاری رہے گے۔
مزید پڑھیں :زرتاج گل کے گھر کے چاروں طرف سے پولیس نے گھیراؤ کر لیا

متعلقہ خبریں