اہم خبریں

ن لیگ کی ایک اوربھونڈی واردات پکڑی گئی، انیلاریاض اور طاہر انجم کےرابطے ثابت

لاہور (  اے بی این نیوز      )ن لیگ کی ایک اور واردات پکڑی گئی، پی ٹی آئی کی مخصوص نشست پر اپنی خاتون لانے کیلئےرچایا جانے والا ڈرامہ بے نقاب ہو گیا۔

پنجاب اسمبلی کےسامنے ن لیگ کلچرل ونگ کےصدرطاہرانجم پرتشدد کا ڈراپ سین ہوگیا ۔

پولیس نے انکشاف کیا کہ دوران تفتیش انیلا ریاض اورطاہرانجم کےموبائل فون پررابطےثابت ہوگئے۔

کلوزسرکٹ فوٹیجزمیں انیلا ریاض کوطاہر انجم کے گھرآتا دیکھا گیا۔

دونوں نے وقوعہ سے پہلے مل کرمنصوبہ بنایا۔

انیلاریاض طاہر انجم کے گھرسے رکشہ پربیٹھ کر پنجاب اسمبلی آئی۔

دونوں کےموبائل رابطوں اورکلوزسرکٹ فوٹیج کا ریکارڈ پولیس کے پاس موجود ہے۔

انیلا ریاض پی ٹی آئی کی مخصوص نشست کی خواہش مند تھی۔

طاہرانجم نے مقدمہ درج ہونے سے پہلے انیلا ریاض کو معاف کرنے کا بیان بھی لکھ کر دیا تھا۔
مزید پڑھیں :کے پی میں آپریشن نہیں ہونے دیں گے حق بھی مانگنے کے بجائے چھین لیں گے ،علی امین گنڈاپور

متعلقہ خبریں