پشاور ( اے بی این نیوز )وزیراعلی کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ غلط پالیسیوں کی وجہ سے پختونوں نے قربانیاں دیں امن مانگیں گے نہیں چھین لیں گے مدرسے کے بچوں کے لیے اپنے بجٹ سے ان کی مدد کریں گے یہ بچے ہمارے دلوں کے بہت قریب ہیں وہ جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھ.
ے انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خواہ میں آپریشن نہیں ہونے دیں گے حق بھی مانگنے کے بجائے چھین لیں گے افسوس ہے کہ غلط پالیسیاں ہم پر تھوپی جا رہی ہیں میں بطور وزیراعلی اعلان کرتا ہوں کہ صوبے میں کوئی بھی اپریشن نہیں ہونے دیا جائے گا .
غلط پالیسی کی وجہ سے ہمارے صوبے کو نقصان پہنچا ہے جہاں شرپسندوں کی موجودگی کا شبہ ہو وہاں پر کاروائی کی جائے پہلے دن کہا تھا اپنی اصلاح کر لیں انہوں نے کہا کہ حق مانگے بجائے ہم چھین کر حاصل کریں گے۔
پاکستان کوآزادکرانےمیں پشتونوں نےبھرپورکرداراداکیا۔ کشمیرکی آزادی کیلئےبھی ہم نےاپناخون بہایا۔ ہم نےخون بھی بہایااوراپنی مٹی سےوفاداری بھی نبھائی۔
افسوس کہ ہم پرغلط پالیسیاں تھوپنےکی کوشش کی گئی۔
تاریخ گواہ ہے امریکی غلاموں نےپالیسی پرعمل کرکےہم پرآپریشن کیا۔ عقلمندانسان وہ ہوتا ہےجوکسی اورکےتجربےسےسیکھتاہے۔ ہم بیوقوف ہیں نہ پاگل ہم نےآپریشن کےتجربےمیں دیکھاکوئی فائدہ نہیں ہوا۔
ہمارےنام پرڈالرلےکروسائل کھائےگئےاس پر تحفظات ہیں۔ قربانی دیناہمارےخون اورتاریخ میں ہے۔ ہم اس ملک کیلئےقربانیاں دیں گے لیکن اپنےفیصلےخود کریں ۔
ہم نےاپناگھربارچھوڑاخانہ بدوش ہوئے۔
غلط پالیسیوں سےہمارےصوبےکےلوگوں نےنقصان اٹھایا۔ جہاں شرپسندوں کی موجودگی کاشبہ ہوگاوہاں پولیس کارروائی کرےگی۔ پہلےدن کہاتھااپنی اصلاح کرلوجونہیں کرےگاسزاکیلئےتیاررہے۔
اعلان کرتاہوں کسی ادارےکانام لےکرکوئی مسلح شخص کےپی میں نظرنہ آئے۔ اس صوبےکےعوام میری عزت ہیں۔
مزید پڑھیں :کارکنان کو فی الفور رہا نہ کیا گیا تو حالات کی ذمہ دار حکومت ہو گی،جماعت اسلامی