اسلام آباد ( اے بی این نیوز )جماعت اسلامی کے کارکنان ڈی چوک پہنچنا شروع ہوگئے ۔ پولیس نے جماعت کارکنان کو ایک بار پھر منتشر کردیا۔
جماعت اسلامی کے مزید دو کارکنان گرفتار، گرفتار کرکنان کی تعداد 13 ہوگئی۔
ایکسپریس چوک سے جماعت اسلامی کے کارکنان کو گرفتار کرنا شروع کر دیا۔ دھرنے کے لیے پہنچنے والے قافلے سے 5 کارکنان کو حراست میں لے لیا گیا ۔
کارکنوں کی گرفتاری کی پرزور مذمت کرتے ہیں ۔
حکومت ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے پرامن مظاہرین کو اشتعال دلا رہی ہے۔ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اسلام آباد کا امن خراب کرنا چاہتی ہے ۔
کارکنان کو فی الفور رہا نہ کیا گیا تو حالات کی ذمہ دار حکومت ہو گی
مزید پڑھیں :اسلام آباد پولیس نے جماعت اسلامی کے کارکنان پر دھاوا بول دیا ، گرفتاریاں شروع