اسلام آباد ( اے بی این نیوز )شرابی اور نشئی ڈرائیورز کے لئے سزائیں بڑھانے کا بل منظور۔ شراب اور منشیات استعمال کرکے ڈرائیونگ کرنے والوں کو پہلی مرتبہ 25 ہزار تک جرمانہ،6 ماہ تک قید کی سزا دی جاسکےگی۔
جرم دہرانے پر 50 ہزار تک جرمانہ اور 2 سال تک قید کی سزا دی جاسکے گی۔ جرم دہرانے پر کم سے کم 2 سال کے لئے لائسنس منسوخ کیا جاسکے گا ۔
سینیٹر طلال چوہدری نے دوسری مرتبہ جرم دہرانے پر لائسنس منسوخ کرنے کی تجویز دی۔
محسن عزیز نے کہا کہ موٹروے پولیس کی جتنی زیادہ تعریف کریں کم ہے۔سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ موٹروے پولیس کا رویہ قابل تقلید ہے باقی پولیس کو اسے بھی فالو کرنا چاہئے۔
جس شخص نے موٹروے پولیس کے ادارے کو بنایا تھا وہ خود با ادب اور ایماندار آدمی ہے۔
مزید پڑھیں :اسلام آباد پولیس نے جماعت اسلامی کے کارکنان پر دھاوا بول دیا ، گرفتاریاں شروع















