اہم خبریں

پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کی احتجاجی کال، سڑکیں کنٹینرز لگا کر بند کردی گئیں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد آنے اور جانے والے راستے میں فیض آباد پل پر کنٹینرز لگا دیئے گئے، راولپنڈی سائیڈ پر بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات، ایس ایچ اون ٹاؤن اور ایس ایچ او صادق آباد کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری فیض آباد پہنچ گئی۔

ایکسپریس وے سے پورودھر جانے والی سڑک کا آدھا حصہ بند ہے، آدھی سڑک ٹریفک کے لیے کھلی ہے۔ ایکسپریس وے پر فیض آباد پل کے نیچے آدھی سڑک بھی کنٹینرز لگا کر بند کردی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ بندش کی صورت میں پشاور روڈ، جی ٹی روڈ اور کرنل شیر خان روڈ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد میں احتجاج ، پی ٹی آئی اور انتظامیہ کو مشاورت کا حکم

متعلقہ خبریں