اہم خبریں

پی ٹی آئی پر پابندی کے حوالے سے صدر مملکت نے حوصلہ افزا جواب دیا ہے، عطا تارڑ

اسلام آباد (اے بی این نیوز     ) وفاقی وز یر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کے حوالے سے صدر پاکستان سے حوصلہ افزا جواب ملا ہے۔ تحریک انصاف سیکرٹریٹ پر چھاپے کے دوران بہت سا مشکوک مواد ملا ہے۔
ملنے والے مواد سے پی ٹی آئی کے دوسرے ممالک سے روابط کے ثبوت ملےہیں۔ جرم کو ثابت کرنے کیلئے کیا رہ گیا ہے جیو فینسگ موجود ہے۔ اور بھی ثبوت موجود ہیں۔ پی ٹی آئی پر پابندی کے حوالے سے صدر مملکت نے حوصلہ افزا جواب دیا ہے۔

نیئر بخاری کہہ چکے ہیں اس معاملے پر ہم حکومت کے ساتھ ہے۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام سوال سے آگے میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پی ٹی آئی کے خلاف ثبوت ہم فراہم کریں گے۔ ہمارے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ لیگل ورکنگ کررہے ہیں۔
کسی سیاسی جماعت نے آج تک پاکستان کو توڑنے کی بات نہیں کی ۔ بانی پی ٹی آئی نہیں تو پاکستان نہیں۔ دہشتگردوں کو لا کر بسانہ۔ دھماکے کیوں ہورہے ہیں۔ اسامہ بن لادن کو شہید کہا گیا نیشنل ایکشن پلان کو کس نے روکا۔

آئی ایم ایف کو لیٹر کس نے لکھا۔ سائفر کو کس نے لہرایا۔ طاہر القادری کے ساتھ مل کر پی ٹی وی کو گھیرا گیا ۔ بانی پی آئی نے اپنی رہنمائوں سے مشاورت کرکے 9مئی کی منصوبہ بندی کی۔
آگ آپ لگائیں معیشت کو آپ تباہ کریں۔ 9مئی آپ کریں پھر الزامات بھی لگائیں۔
ہم نے ملک کی معیشت کو مضبوط کیا ۔ بانی پی ٹی آئی 9مئی کے حوالے سے سچے ہیں پولی گرافک ٹیسٹ دے دیتے۔ فائر وال کے حوالے کوئی خبر نہیں ہے۔
جب ایسی بات ہو گی تو آئی ٹی وزارت اس حوالے سے بتائے گی۔
اس حوالے سے مجھے کوئی خبر نہیں ہے۔ چھاپے کے دوران پی ٹی آئی کے آفس کے کچھ ایسی چیز یں ملی ہیں جو سٹیٹ کے مفاد کیخلاف ہیں۔

عمران خان پہلےکہتےتھے9مئی کواحتجاج کانہیں کہاتھا۔ اب چیئرمین پی ٹی آئی تسلیم کرتےہیں کارکنوں کواحتجاج کاکہاتھا۔ کپیٹل ہلزوالےمعاملہ میں لوگوں کوسزائیں ہوئیں۔ پی ٹی آئی والےپہلےسائفرکےبیانیےکےساتھ کھیلتےرہے۔

سوچناپڑےگاسائفرکوکس نےجلسےمیں لہرایا۔ جرم کو ثابت کرنے کیلئے کیا رہ گیا ، جیو فینسگ موجود ہے،اور ثبوت بھی ہیں۔ پی ٹی آئی پر پابندی کے حوالے سے صدر مملکت نے حوصلہ افزا جواب دیا ہے۔
نیئر بخاری کہہ چکے ہیں اس معاملے پر ہم حکومت کے ساتھ ہیں۔ تحریک انصاف کے خلاف ثبوت ہم فراہم کریں گے۔ ہمارے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ لیگل ورکنگ کررہے ہیں۔
2014کےبعدملک میں نفرت کی سیاست کوپروان چڑھایاگیا۔ کسی سیاسی جماعت نے آج تک پاکستان کو توڑنے کی بات نہیں کی۔ بانی پی ٹی آئی نے اپنی پارٹی سے مشاورت کرکے 9مئی کی منصوبہ بندی کی۔ بانی پی ٹی آئی 9مئی کے حوالے سے سچے ہیں تو پولی گرافک ٹیسٹ دے دیتے۔
اسامہ بن لادن کو شہید کہا گیا نیشنل ایکشن پلان کو کس نے روکا؟آگ آپ لگائیں معیشت کو آپ تباہ کریں،9مئی آپ کریں پھر الزامات بھی لگائیں۔ فائر وال کے حوالے کوئی خبر نہیں ہے۔ جب ایسی بات ہو گی تو آئی ٹی وزارت اس حوالے سے بتائے گی۔ چھاپے کے دوران پی ٹی آئی آفس سے کچھ ایسی چیز یں ملی جو سٹیٹ کے مفاد کیخلاف ہیں۔

پی ٹی آئی راہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر بوگس کیسز بنائے گئے۔ مقبول ترین جماعت کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی۔ پی ٹی آئی نےالیکشن میں کامیابی حاصل کی۔
جب ججز ان ان کے حق میں فیصلہ دیتے ہیں یہ جشن مناتے ہیں۔
پنجاب کےہرضلع میں ان کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے ہونیوالےاحتجاج سے یہ خو فزدہ ہیں۔ پرامن احتجاج کوروکنےکیلئےحکومت نےدفعہ144نافذکردی۔
بجلی اور گیس کے بلوں سے تنگ لوگ احتجاج کرینگے۔
یہ جعلی حکومت ہےاسے عوام کی پذیرائی حاصل نہیں۔ یہ25کروڑعوام کاملک ہےکس کس کی آوازکوبندکریں گے۔ بانی پی ٹی آئی پچھلےایک ماہ سےکہہ رہےہیں الیکشن دوبارہ ہونےچاہئیں۔
ہمیں کسی طرف سےکوئی پیغام نہیں آیا نہ انتظارکررہےہیں۔ بانی چیئرمین کہتےہیں یہ ہمارےاورپاک فوج کےدرمیان دوریاں پیداکرنےچاہتےہیں۔

رہنماپیپلزپارٹی نیئربخاری نے کہا کہ کوئی سیاسی جماعت پاکستان کیخلاف بات کرےتوپیپلزپارٹی اس کیخلاف کھڑی ہوگی۔ عدالت میں ثبوت مسلم لیگ(ن) کودینےپڑیں گے۔
حکومت کی ذمہ داری ہےپی ٹی آئی کیخلاف موادکوعدالت میں ثابت کرے۔ آئین اس لیےبنایاجاتاہے کہ اس پرعملدرآمدکیاجائے۔پیپلزپارٹی نےکہاہم حکومت کوسپورٹ کریں گے لیکن ثابت انہیں کرناپڑےگا۔

حکومت کےپاس پی ٹی آئی کیخلاف جوموادہےاس ہمارےسامنے بھی پیش کرے۔ مانناپڑےگاپی ٹی آئی کارویہ غلط ہےوہ کسی سےبات کرنےکوتیارنہیں۔ پی ٹی آئی والےکہتےہیں ہم فلاں سےبات نہیں کریں گے۔ تحریک انصاف کوسیاسی جماعت کارویہ اپناناپڑےگا۔ 2018میں بھی آصف زرداری نےکہاآئیں ہم مل کرچلتےہیں۔

اسٹیبلشمنٹ کاہرملک میں اپنارول ہے۔ اس ملک کےمسائل کوسیاستدانوں نےہی حل کرناہے۔ ہروہ جماعت جوملک دشمنی پراترآئےاس پرپابندی لگ سکتی ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سےایک فیصلہ آیااس پرنظرثانی ہونی چاہیے۔ آئین وقانون پرعملدرآمد کرناصرف پارلیمنٹ کاکام ہے۔ ملک کومشکل سےنکالناصرف حکومت نہیں اپوزیشن کابھی کام ہے۔

مزید پڑھیں :حکمران عمران خان کیخلاف کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکے،رہنماتحریک انصاف اظہرصدیق

متعلقہ خبریں