اسلام آباد (اے بی این نیوز )گیلپ پاکستان کی بزنس کانفیڈینس انڈیکس 2024کی دوسری سہ ماہی سروےرپورٹ جاری کر دی، جاری گیلپ رپورٹ کے مطابق کاروباری اداروں نےشہبازحکومت کومعیشت کیلئے خراب ترین حکومت قرار دے دیا۔
بزنس کمیونٹی،غیر یقینی صورتحال اوربجٹ میں بھاری ٹیکسز پرحکومت سےشدید مایوس۔ سیاسی انتشار،نئے ٹیکسزسے کاروباری ادارے مستقبل سےشدید مایوسی کا شکارہوگئے۔ مالی سال 2024-25کیلئے حکومت کا مالیاتی پلان کاروبار کیلئے موزوں نہیں۔
54فیصدکاروباری ادارے حکومت کومعیشت سنبھالنےمیں گزشتہ حکومت کے مقابلےناکام ترین سمجھتے ہیں۔ مینوفیکچرنگ شعبےوالے23فیصد کاروباری پچھلی و موجودہ حکومتیں ایک جیسی سمجھتےہیں۔
85فیصد کاروباری ادارے موجودہ حکومت کے مالیاتی منصوبےکواچھا بجٹ نہیں سمجھتے۔
11فیصد مینوفیکچررز، 15فیصد سروس پرووائیڈرز نے بجٹ کوکاروبار دوست قرار دیا۔ پہلی سہ ماہی کی طرح اس سہ ماہی میں بھی زیادہ تر کاروباری اداروں کا مسئلہ مہنگائی ہے۔
37فیصد کاروباری ادارے چاہتے ہیں کہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرے۔
کمر توڑی مہنگائی کی وجہ سے صارفین کی قوت خرید مسلسل کم ہورہی ہے۔ 57فیصد کاروباری اداروں کا مستقبل کے بارے میں منفی توقعات کا اظہار کیا ہے۔
مزید پڑھیں :الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 39 اراکین اسمبلی کا نو ٹیفیکیشن جاری کر دیا















