اہم خبریں

ممکنہ احتجاج،کنٹینر سری نگر ہائی وے پر پہنچا د یئے گئے، اسلام آباد ،پنجاب میں دفعہ 144 نافذ

اسلام آباد (اے بی این نیوز         )سیاسی جماعتوں کے احتجاج کا معاملہ۔ اسلام آباد پولیس اور انتظامیہ نے بھی تیاری شروع کر دی۔
اسلام آباد پولیس اور انتظامیہ نے بڑی تعداد میں کنٹینر سری نگر ہائی وے پر پہنچا د یئے۔
کنٹینرز کی مدد سے اسلام آباد کے تمام داخلی راستوں کو بند کیے جانے کا امکانہے۔ واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ کے مطابق
اسلام آباد میں دفعہ 144 کا نفاذ ہے۔ اسلام آباد میں کسی بھی قسم کے جلسے، جلوس یا احتجاج کی اجازت نہیں ہے۔ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی۔
قانون کی خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی کی جائے گی۔
احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد پولیس کی نفری تعینات کر دی گئی۔ شہری کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ بننے سے اجتناب کریں۔

نیز پنجاب میں دفعہ 144نافذ،محکمہ داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ پنجاب اور اسلام آباد میں 3دن کیلئے جلسے جلوس پر پابندی ہوگی۔ پابندی کا اطلاق جمعہ 26جولائی سے اتوار 28جولائی تک ہوگا۔
پابندی کا اطلاق دہشتگردی کے خطرات کے پیش نظر کیا گیا۔ پنجاب بھر میں انتظامیہ حکم نامے پر عملدرآمد یقینی بنائے گی۔

مزید پڑھیں :حکمران عمران خان کیخلاف کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکے،رہنماتحریک انصاف اظہرصدیق

متعلقہ خبریں