اہم خبریں

حکمران عمران خان کیخلاف کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکے،رہنماتحریک انصاف اظہرصدیق

اسلام آباد (اے بی این نیوز         )رہنماتحریک انصاف اظہرصدیق نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی5اگست سےگرفتارہیں۔ بانی چیئرمین کیخلاف جھوٹےکیسزکےفیصلےہمارےحق میں آرہےہیں۔
حکمران بانی چیئرمین کیخلاف کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکے۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام ڈبیٹ ایٹ ایٹ میں گفتگو کررہے تھے انہوں نے کہا کہ
بانی پی ٹی آئی کوتوشہ خانہ،عدت نکاح سمیت کئی کیسزمیں ضمانت ملی۔
قانون کےساتھ کھیلنےکی کوشش کی جارہی ہے۔ رہنماپیپلزپارٹی سحرکامران نے کہا کہ 9مئی کوپی ٹی آئی نےعدم استحکام پیداکرنےکی کوشش کی۔
تحریک انصاف2014 سےمعیشت کوخراب کرنےکی کوشش کررہی ہے۔
پیپلزپارٹی کی قیادت نےہمیشہ جمہوریت کومضبوط کیا۔ بانی پی ٹی آئی کواپنی غلطیوں کوتسلیم کرناچاہیے۔

مزید پڑھیں :راولپنڈی کےمختلف علاقوں میں موسلادھاربارش،حبس اورگرمی کازورٹوٹ گیا

متعلقہ خبریں