اہم خبریں

ارشد شریف قتل کیس،سکاٹ لینڈ یارڈ نے نواز شریف اور مریم نواز سمیت دیگر کیخلاف تفتیش ختم کردی

اسلام آباد (اے بی این نیوز         ) پاکستانی صحافی ارشد شریف کا قتل، تسنیم حیدر کے الزامات ۔ سکاٹ لینڈ یارڈ نے نواز شریف اور مریم نواز سمیت دیگر ساتھیوں کیخلاف تفتیش ختم کردی۔
تسنیم حیدر کی طرف سے لگائے الزامات کی ڈیڑھ برس کی تحقیقات کے بعد سکاٹ لینڈ یارڈ کا فیصلہ ۔
تسنیم حیدر نے شریف فیملی پر ارشد شریف کے قتل اور بانی پی ٹی آئی پر وزیرآباد حملے کا الزام عائد کیا ۔ سکاٹ لینڈ یارڈ مے مطابق تسنیم حیدر لیگی قیادت سمیت کسی کیخلاف ثبوت پیش نہ کرسکے۔
نومبر 2022 میں لیگی کارکن تسنیم حیدر نے قیادت اور کارکنوں پر ارشد شریف کے قتل کاالزام لگایا تھا ۔
میٹ پولیس نے الزامات کا جائرہ لینے کیلئے “سکوپنگ ایکسرسائز” کا آغاز کیا تھا۔ تسنیم حیدر اور ان کے وکیل نے دعو یٰ کیا تھاالزامات کے شواہد موجود ہیں ۔ پولیس نے الزامات لگانے والے تسنیم حیدر کو بھی اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا ۔
پولیس کے مطابق اس ضمن میں پہلے شکایت 5 نومبر 2022 کو درج کرائی گئی تھی۔ ، تسنیم حیدر نے بتا یا کہ پولیس تحقیقات بند ہونے کا علم ہے، جو کہا اس پر اب بھی قائم ہوں۔
پولیس نے مجھے بتایا ان کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں، وہ کچھ نہیں کرسکتے۔
قتل میں ملوث افراد کو ، نظام تحفظ فراہم کررہا ہے۔ کینیا حکومت سے رابطے میں ہوں۔ تسنیم حیدر کے وکیل مہتاب عزیز نے سوالات کا جواب نہیں دیا

مزید پڑھیں :پی ٹی آئی جلدقومی اسمبلی کی سب سےبڑی جماعت بن جائیگی،بیرسٹرگوہر

متعلقہ خبریں