اہم خبریں

راولپنڈی کےمختلف علاقوں میں موسلادھاربارش،حبس اورگرمی کازورٹوٹ گیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز         ) راولپنڈی کےمختلف علاقوں میں موسلادھاربارش،حبس اورگرمی کازورٹوٹ گیا۔ بارش ہو نے کی وجہ سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

شہر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ۔ سید پور ویلج،شمس آباد اور کہچری میں تیز بارش جاری۔ نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہونے کا امکان ہے۔ مزید بارشوں کے پیش نظر نشیبی علاقوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
نالہ لئی پر سیلاب و بارش کی پیشگی گوئی اطلاع دینے والا نیا سسٹم نصب کر دیا گیا ۔ سسٹم کٹاریاں کے مقام پر نصیب کیا گیا جو چارروز قبل چوری ہوا تھا
محکمہ موسمیات کی ٹیم نے کٹاریاں پل پر نیا سسٹم نصب کیا ۔ سیلاب کی پیشگی اطلاع دینے والا سسٹم کی چوری کا مقدمہ تھانہ نیو ٹائون میں درج کیا گیا تھا

مزید پڑھیں :سپریم کورٹ میں ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کیلئے ازخود نوٹس سماعت کیلئے مقرر

متعلقہ خبریں