اہم خبریں

کل انشاءاللہ ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا،5 اگست کو اسلام آباد میں جلسہ ہوگا ،بیرسٹر گوہر،عمر ایوب

اسلام آباد (اے بی این نیوز         ) چیئر مین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج تیسرے دن پارلیمان کے باہر پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کا احتجاج جاری ہے۔ بھوک ہڑتال پرامن احتجاج ہے جو خان صاحب کی رہائی تک جاری رہے گا۔
پی ٹی آئی کے بارے میں مخالفین کہتے تھے اس پر پابندی لگائیں۔ آج سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل ہوا اور پی ٹی آئی ایک پارلیمانی پارٹی بن گئی۔ آج ہم نے ملک بھر سے اپنے اراکین اسمبلی کی تصدیق کر لی۔ ہم ایک بار پھر چاروں ایوانوں میں پارلیمانی پارٹی بن کر ابھریں گے۔

عمر ایوب اپوزیشن لیڈر نے کہا ہے کہ آج اڈیالہ جیل میں عمران خان صاحب سے ملاقات ہوئی۔ اس وقت پاکستان کے 90 فیصد عوام پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ قوم انتخابات کی تیاری کرے۔

کل انشاءاللہ ملک بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیف کمشنر کے آرڈر کو کالعدم قرار دیدیا ہے۔ 5 اگست کو اسلام آباد میں جلسہ ہوگا جسے وزیراعلی علی امین لیڈ کریں گے

عمران خان نے بھوک ہڑتالی کیمپ کو سراہا اور شاباش دی۔ قوم کے لیے خان کا پیغام ہے آپ ڈٹے رہیں جیت پی ٹی آئی کی ہوگی۔ 9 مئی اور 18 مارچ کے حوالے سے سی سی ٹی وی فوٹیجز غائب کر دی گئیں۔

عمران خان اس کے لیے خود عدالت میں کیس دائر کریں گے۔ آج بھی ہمارے اراکین کے گھروں پر تالے لگوائے جا رہے ہیں۔ لاقانونیت کے اس دور میں ہمارے اراکین کی گرفتاریاں کی جا رہی ہیں۔

عدلیہ سے درخواست ہے اب آپ ازخود نوٹس لے لیں۔ ہمارے اراکین کے خلاف راتوں رات اینٹی کرپشن کے کیسز بنائے جا رہے ہیں۔ لاہور ہائی کورٹ نے خان صاحب کا جسمانی ریمانڈ ختم کیا

مزید پڑھیں :آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا دور ہے، نوجوان خود کوجدیدٹیکنالوجی کے مطابق ڈھالیں ،چیف جسٹس عامر فاروق

متعلقہ خبریں