اہم خبریں

الیکشن کمیشن نے 41 آزاد ارکان کے معاملہ پر سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز         )الیکشن کمیشن نے 41 آزاد ارکان کے معاملہ پر سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے رجسٹرار سپریم کورٹ کو فیصلہ پر وضاحت کی درخواست جمع کرادی گئی۔ الیکشن کمیشن درخواست مین بتا یا گیا کہ 41آزاد ارکان نے پارٹی وابستگی کی دستاویزات جمع کرا دیے ہیں۔
دستاویزات جمع کرانے والے ارکان نے لکھا کہ وابستگی پی ٹی آئی کنفرم کرے گی۔ الیکشن کمیشن ریکارڈ میں تحریک انصاف کا کوئی پارٹی سٹریکچر نہیں ہے۔
پی ٹی آئی بنیادی ڈھانچہ کی عدم موجودگی میں آزاد ارکان کی پارٹی وابستگی کون کنفرم کرےگا۔
بیرسٹر گوہر الیکشن کمیشن ریکارڈ میں پارٹی چیئرمین نہیں ہیں۔ سپریم کورٹ اس معاملہ پر رہنمائی کرے۔

مزید پڑھیں :آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا دور ہے، نوجوان خود کوجدیدٹیکنالوجی کے مطابق ڈھالیں ،چیف جسٹس عامر فاروق

متعلقہ خبریں