اہم خبریں

عمران خان کی حد تک 9 مئی کے مقدموں کو آج لاہور ہائیکورٹ نے عملی طور ختم کر دیا ،فواد چودھری

اسلام آباد( اے بی این نیوز      )فواد چودھری نے اپنے ایک ٹویٹ کے بیان میں کہا ہے کہ پہلے تولو پھر بولویہ عقلمند کہہ گئے ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کی حد تک 9 مئی کے مقدموں کو آج لاہور ہائیکورٹ نے عملی طور ختم کر دیا ۔
لاہور ہائیکورٹ نے گرفتاری اور ریما نڈ کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔
اس فیصلے کے بعد ایک بار پھر بانی پی ٹی آئی کا مؤقف درست ثابت ہوا۔
بانی پی ٹی آئی کو نظام سے باہر کرنا ممکن نہیں مہربانی کریں سوچ بدلیں!

مزید پڑھیں :فوجی عدالتوں میں عمران خان کی ممکنہ نظر بندی کے خلاف درخواست دائر

متعلقہ خبریں