اہم خبریں

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی نئے توشہ خانہ کیس میں گرفتاری

اسلام آباد ( اےبی این نیوز   )بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی نئے توشہ خانہ کیس میں گرفتاری ۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے کیس منتقل کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔ وکیل انتظار پنجوتھہ کاچیف جسٹس پر اعتراض کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھاکہ آپ کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے یہ کوئی وجہ نہیں۔ اس طرح تو نیا ٹرینڈ شروع ہو جائے گا۔ سلمان اکرم راجہ سے کہیں کہ کیس پر دلائل دیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔ادھر دوسری جانب پی ٹی آئی رہنمارؤف حسن ودیگر ملزمان کا مزید 3 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور ۔

ایف آئی اے پراسیکیوٹر نےڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کو بتایا کہ ملزمان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ابھی تک ریکور نہیں ہوئے۔ ای میل اکاؤنٹ لاگ ان کرنے ہیں۔ پیسوں کے عوض لوگ واٹس ایپ گروپ چلا رہے ہیں۔ بیرون ملک سے لوگ بھی اس میں شامل ہیں۔ سوشل میڈیا اکاؤنٹس جانچنے کیلئے مزید وقت درکار ہے۔

حکم نامے میں کہا اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق ملزم سے تفصیلی اور جامع تفتیش ہونی چاہیے۔ پی ٹی آئی میڈیا سیل کی 2 خواتین کی درخواست ضمانت منظور۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پچاس پچاس ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔

مزید پڑھیں :عمران خان نے ججز کمیٹی میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف درخواست دائرکردی

متعلقہ خبریں