اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) اسلام آباد کے سرکاری اسکولوں میں بچوں کو کھانا فراہمی کے وزیر اعظم پروگرام کی تیاری مکمل کر لی گئی۔ اسلام آباد میں پرائم منسٹر اسکول میلز پروگرام کا آغاز 5 اگست سےکرنے کا فیصلہ، ذرائع کے مطابق
پروگرام کے تحت اسلام آباد کے 200 سرکاری پرائمری اسکولوں کے 57 ہزار طلباء مستفید ہوں گے۔ پروگرام کا مقصد اسکولوں سے باہر بچوں کو اسکولوں میں لانا،حاضری کو بہتر بنانا ہے۔
باڈی ماس انڈیکس کے ذریعے بہتر صحت اور غذائیت کو فروغ دیا جائے گا۔ پروگرام کے تحت طلباء کو غذائیت سے بھرپور کھانا فراہم کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں :ایک یا دو بندوں کی غلطی کی سزا پوری جماعت کو نہیں دی جاسکتی،رضا ہارون