اسلام آباد( اے بی این نیوز ) (ن) لیگ کے رہنما طلال چوہدری نے پی ٹی آئی کی بھوک ہڑتال پر رد عمل دیتے ہو یے کہا ہے کہ جس کےلیے یہ بھوک ہڑتال کر رہے ہیں وہ جیل میں کاجو، بادام اور دیسی مرغ کھا رہا ہے۔یہ جو مرضی کر لیں ان کے ہاتھ کچھ بھی نہیں آنے والا ہے۔
ان کی علامتی بھوک ہڑتال ڈرامہ بازی ہے۔ یہ ان کا کام فوٹو سیشن اور پارٹ ٹائم انقلاب ہے، ہڑتال کرنا ان کا آئینی حق ہے لیکن صرف 4 گھنٹے کی بھوک ہڑتال وہ بھی لنچ کے بعد؟
ان کوبانی پی ٹی آئی کے اعترافی بیان پر بھوک ہڑتال کرنی چاہیے، انہیں بانی پی ٹی آئی کے 9 مئی واقعہ کا اعترافی بیان کے بعد پولی گرافک ٹیسٹ سے انکار پر بھوک ہڑتال کرنی چاہیے۔
محمود اچکزئی بھوک ہڑتالی کیمپ میں نوکری کی تلاش میں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ جتنا مرضی ہڑتالیں کرلیں، ان کے ہاتھ کچھ نہیں آنے والا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انتشارکی جانب سے جمعہ کو ہو نے والا شو بھی فلاپ ہوگا۔
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی اسلام آباد جلسہ کا اجازت نامہ واپس لینے کا چیف کمشنر کا حکم کالعدم قرار















