اہم خبریں

نئےوفاقی سیکر ٹری اطلاعات و نشریات کی تقرری کا اعلان اگلے 24 گھنٹوں کے دوران کیا جائیگا

اسلام آباد( اے بی این نیوز       )وفاقی سیکرٹری برائے وزارت اطلاعات و نشریات کی تعیناتی کا معاملہ۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے نئےوفاقی سکرٹری اطلاعات و نشریات کی تقرری کا اعلان اگلے 24 گھنٹوں کے دوران کرینگے ۔

نیا سکرٹری انفارمیشن سروس گروپ سے ہوگا یا کسی دوسرے سروس گروپ سے اسکا فصیلہ وزیر اعظم خود کرینگے ۔

نئے وفاقی سکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات کی تعیناتی کیلئے وزیراعظم شہباز شریف نے انٹرویوز کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا ہے۔ موجودہ سکرٹری اطلاعات و نشریات شائیرہ شاہد کل اپنی وزارت میں اپنی سروس کا آخری دن گذاریں گئیں ۔

وزارت کے سنئیر اور جونئیر افسران اور ملازمین انکو بڑی عزت اور توقیر سے کل شام کو الوداع کرینگے ۔ وزیر اعظم نے جن متوقع سکرٹری اطلاعات کے لیے 4 افسران کہ انٹرویو کیے ہیں ان میں شامل 3 افسران کا تعلق انفارمیشن گروپ جبکہ ایک کا وفاقی اسمبلی سیکرٹریٹ سے ہے ۔

انٹرویو دینے والوں میں انفارمیشن گروپ کے گریڈ 21 کے آفیسر مبشر توقیر اور عمبرین جان اور ارشد منیر کہ نام شامل ہیں۔ قومی اسمبلی میں تعینات سپیشل سیکرٹری شمون ہاشمی نے بھی وزیراعظم کو سیکرٹری انفارمیشن کیلئے انٹرویو دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اگلے 24 گھنٹوں ک دوران نئے سیکرٹری اطلاعات کیلئے ایک نام فائنل کریں گے۔ جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن اسٹیبلشمنٹ ڈیویژن سے جاری ہوگا۔

زرائع کا کہنا ہے کہ انفارمیشن گروپ کے سینئر ترین آفیسر مبشر توقیر جوکہ اس وقت بطور ایم ڈی پاکستان ٹیلی ویژن حدمات سرانجام دے رہے ہیں اس پوسٹ کیلئے موضوع ترین اور موسٹ فیورٹ کنڈیڈیٹ سمجھے جا رہےہیں۔

وزیر اعظم شہبازشریف نئے سکرٹری اطلاعات کے حوالے سے بڑا سرپرائز بھی سے سکتے ہیں ۔ پاکستان ایڈمنسٹیڑیڑز سروس گروپ کے دو سنئیر افسران بھی اس عہدے کے لیے سرگرم عمل ہیں
مبشر توقیر اور شمون ہاشمی میں سے کسی ایک نام فائنل ہونے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں :پاکستان تحریک انصاف کا علامتی بھوک ہڑتالی احتجاج علامتی بھی نہ رہا ٖ صرف حاضریوں تک محدود

متعلقہ خبریں