اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) پی ٹی آئی کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں محمود خان اچکزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ جو بھی شخصاس ملک سے محبت کرتا ہے انکو اپنے حق کے لئے آواز اٹھانا ہو گا۔
ہمیں ملک کو اس شدید قسم کے بحران سے نکا لنے کے ضرورت ہے۔ آئین کی بلادستی کے لئے ملک کو ٹھیک سمیت میں چلانے کے لئے ہمیں گھروں سے باہر نکلنا ہو گا۔
اسد قیصر نے کہا کہ میں صرف یہی کہنا چاہوں گا کہ جمعہ کے دن پورے پاکستان کے لوگ گھروں سے باہر نکلیں۔
اپ سب جمعہ کے دن بانی پی ٹی ائی کے لئے گھرون سے نکل آئیں۔ ملک میں جو مہنگائی کا جن بے قابو ہے اس کے لئے ہمیں گھروں سے نکلنا ہو گا۔
جو اسیران جیلوں میں ہیں انکے لئے جمعہ کے دن بھر پور احتجاجی مظاہرہ کرینگے۔
جمعہ کے دن پاکستان کے عوام بانی پی ٹی ائی کی خاطر نکلیں ۔ علامہ ناصر عباس نے کہا کہ جمعہ کے بعد ہم تاریخی احتجاج کرینگے ۔ عوام کے حق پر پاکستان میں ڈھکا ڈلا گیا ہے۔
ان کو چاہئے کہ عوام کو بحرانوں سے نکلیں ۔
کہتے ہیں ان پر ارٹیکل چھ لگائیں گے پارٹی پر پابندی لگائیں گے ۔ جو لوگ سچائی کا گلا گھونٹ دیتے ہیں وہ سچے ہیں ۔ جو ہارے ہوئے لوگ ہیں وہ ملک کو تباہ و برباد کرتے ہیں
ہم ان سے نہیں ڈرتے ہیں۔
مزید پڑھیں :وفاقی کابینہ اجلاس ، 126 ممالک کیلئے ڈیجیٹل ویزا دینے کی منظوری دیدی گئی