اہم خبریں

پی ٹی آئی اسلام آباد جلسہ کا اجازت نامہ واپس لینے کا چیف کمشنر کا حکم کالعدم قرار

اسلام آباد (  اے بی این نیوز   )اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی اسلام آباد جلسہ کا اجازت نامہ واپس لینے کا چیف کمشنر کا حکم کالعدم قرار دیدیا۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے پانچ صفحات کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ۔

عدالت نے 5 جولائی کا چیف کمشنر کا این او سی واپس لینے کا حکم کالعدم قرار دیا ۔ فیصلہ کے مطابق پی ٹی آئی جلسہ این او سی کی درخواست اسلام آباد انتظامیہ کے سامنے زیر التوا تصور ہو گی۔
اسلام آباد انتظامیہ قانون کے مطابق اور وجوہات کے ساتھ درخواست پر فیصلہ کرے۔

5 جولائی کے آرڈر کے مطابق محرم میں لا اینڈ آرڈر صورت کی وجہ سے این او سی واپس لیا گیا ۔ این او سی واپس لینے سے پہلے چیف کمشنر نے پی ٹی آئی کے کسی نمائندے کو آگاہ نہیں کیا۔
پی ٹی آئی نے چیف کمشنر کے آرڈر کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کر رکھی تھی۔

مزید پڑھیں :پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کا حکومتی اختیار ختم کرنے کا فیصلہ

متعلقہ خبریں