اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) حکومت نےا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کا حکومتی اختیار ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے.
حتمی فریم ورک تیار کرنے کیلئے وفاقی وزیر پٹرولیم نے کل اہم اجلاس طلب کرلیا،ذرائع کے مطابق چیئرمین اوگرا کو قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کے اثرات اور لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت۔
حتمی فریم ورک وزیراعظم کو پیش کیا جائے گا۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو مرحلہ وار قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار دینے کی تیاریاں جاری ہیں۔
مزید پڑھیں :9اپریل کی رات عدالت کھولنے کی وجہ یہ تھی کہ مارشل لاء باتیں کی جارہی تھیں،جسٹس اطہر من اللہ