اہم خبریں

وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں پیکا ایکٹ کے تحت ٹرائل کیلئے کورٹس کی منظوری دیدی

اسلام آباد (  اے بی این نیوز    ) وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں پیکا ایکٹ کے تحت ٹرائل کیلئے کورٹس کی منظوری دیدی۔
سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی رؤف حسن اور دیگر کا ٹرائل پیکا ایکٹ کے تحت ہوگا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2 جون کے فیصلے کی روشنی میں عدالتیں قائم کرنے کی منظوری دی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، سول جج ایسٹ اینڈ ویسٹ کو ٹرائل کا اختیار دیاگیا۔
پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاریوں میں اضافہ کا امکان ہے۔
دیگر صوبوں میں متعلقہ ہائیکورٹس کے چیف جسٹس کی مشاورت سے ججز نامزد ہونگے ۔

مزید پڑھیں :عمران خان نے جلائو گھیرائو ،توڑ پھوڑ کی ہمیشہ مخالفت کی،سینیٹر ہمایو ں مہمند

متعلقہ خبریں