اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) جڑواں شہروں سمیت مزید7 شہروں کے 10 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ قومی ادارہ صحت کی 10 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق کی ہے۔
ملک بھر کے 52 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس موجود ہے ۔ اسلام آباد کے علاقے سبزی منڈی میں 3 جولائی کو سیوریج پانی کےنمونے لئے گئے ۔
راولپنڈی کے علاقے صفدرآباد کے سیوریج واٹر میں پولیو وائرس کی جینائی ساخت اسلام آباد کے وائرس سے ملتی ہے۔ کوئٹہ. لورالائی کے ماحولیاتی نمونوں مین بھی پولیو وائرس موجود ہیں۔
کراچی کے تین علاقوں، ہجرت کالونی، حاجی مرید گوٹھ، خامیسو گوٹھ کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو پایا گیا۔ دادو کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کیتصدیق کی گئی ہے۔
حیدر ر آباد کے دو علاقوں رسالہ لائن اور پمپنگ اسٹیشن کے سیورج پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو ئی ہے۔
مزید پڑھیں :اگر یہ سمجھتے ہیں ہم ڈر جائیں گے تو یہ ان کی غلط فہمی ہے،اسد قیصر