اہم خبریں

بانی پی ٹی آئی سے اظہار یکجہتی کیلئے بھوک ہڑتال کررہے ہیں، عمر ایوب

اسلام آباد (  اے بی این نیوز    ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے اظہار یکجہتی کیلئے بھوک ہڑتال کررہے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے ملاقات میں کہا کہ میں بھوک ہڑتال کروں گا۔
ہم نے انہیں ہاتھ جوڑ کر کہا کہ آپ نہیں ہم بھوک ہڑتال کریں گے۔ جب بانی چیئرمین کا حکم ہوگا پورے ملک میں بھوک ہڑتال کریں گے۔ ہمارے سیکرٹری اطلاعات اور دیگر رہنماؤں کو اٹھایا گیا۔
ملک میں جاری مہنگائی کی لہر اور امن کیلئے آج کیمپ لگایا گیا۔ حکومت کی کشتی میں اتنا پانی آگیا کہ ان کو بچانا اب ناممکن ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات ہونے چاہئیں۔
فارم47کی حکومت ڈوب چکی ہے،بچانا مشکل ہے۔
مزید پڑھیں :آپ کسی کو گاڑی میں ڈال کے لے جاتے ہیں گرفتاری نہیں ڈالتے ، یہ پولیس اسٹیٹ بن گئی ہے جو دل چاہتا ہے کر لیتے ہیں ،چیف جسٹس عامر فاروق

متعلقہ خبریں