اہم خبریں

عمران خان سے لاہور پولیس کی تفتیش کا پہلا مرحلہ مکمل ، فرانزک سائنس کے ماہرین کو ٹیسٹ دینے سے انکار

اسلام آباد ( اے بی این نیوز      )عمران خان سے لاہور پولیس کی تفتیش کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا گیا۔ تفتیش کے دوران پولیس کےعمران خان پی ٹی آئی سے مختلف سوالات کئے۔

عمران خان کا سوالات کے جواب دینے سے انکار، کہا مجھے پولیس پر اعتبار نہیں ۔آپ پولیس کے تفتیشی افسران سے تعاون کریں ہم اپ کے ساتھ انصاف کریں گے،تفتیشی ٹیم کے سربراہ ڈی ایس پی جاوید آصف کا جواب۔

ڈی ایس پی جاوید آصف کی جانب سے انصاف کی یقین دہانی پر بانی چیئرمین نے 15 منٹ تک پولیس کے سوالات کے جوابات دیئے۔ تفتیش کے دوران بانی چیئرمین نےپنجاب فرانزک سائنس کے ماہرین کو تین ٹیسٹ دینے سے انکار کر دیا

میں بہت سے تفتیشی اداروں کے زیر تفتیش ہوں فی الحال کوئی ٹیسٹ نہیں کراؤں گا،بانی چیئرمین کا پی ایف ایس اے کی ٹیم کو جواب۔بانی چیئرمین کا پی ایف ایس اے کی تفتیشی ٹیم کو جواب دیا کہ مختلف ٹیسٹ کرنے کے حوالے سے بعد میں پولیس کو وقت دوں گا ۔

پی ایف ایس اے کی ٹیم نے بانی چیئرمین کی پولی گرافک وائس میچنگ اور فوٹوگرامیٹری ٹیسٹ کرنے تھے ۔ تفتیش کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے کا ہونے پر لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم اڈیالہ جیل سے باہر روانہ ہو گئی۔

لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم ڈی ایس پی جاوید آصف کی سربراہی میں اڈیالہ جیل پہنچی تھی ۔ گزشتہ روز بانی چیئرمین نے تفتیشی ٹیم سے تعاون سے انکار کر دیا تھا۔
مزید پڑھیں :وزیر اعلیٰ کے پی کے کی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ختم ہو گئی

متعلقہ خبریں