راولپنڈی ( اے بی این نیوز )جموں وکشمیر اسٹیٹ پراپرٹیز کے جامع بزنس پلان کو حتمی شکل دینے پر کام کی رفتار تیز کر دی گئی۔لاہور میں جموں و کشمیر کی ریاستی ملکی جائیدادوں پر قبضوں کی بازیابی کے لئے منصوبہ بندی تیار کی جا رہی ہے ۔
جموں کشمیر اسٹیٹ پراپرٹیز کی زرعی اور کمرشل اراضیوں کے کرائے کا ازسر نو جائزہ لیا جا رہا ہے ۔اس سلسلے میںوفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے جموں و کشمیر اسٹیٹ پراپرٹیز کے مسائل پر اہم اجلاس کی صدارت کی ۔
اجلاس میں سیکرٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان وسیم اجمل چوہدری، ایڈیشنل سیکرٹری سید خالد گردیزی اور جوائنٹ سیکرٹری محمد حامد خان اور ایڈمنسٹریٹر جموں و کشمیر اسٹیٹ پراپرٹیز نے شرکت کی۔
وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ ریاست جموں و کشمیر کی جائیدادوں کے زیادہ سے زیادہ استعمال کے لیے ایک قابل عمل اور جامع منصوبہ تیار کریں۔
وفاقی وزیر نے ایڈمنسٹریٹر کو سیکرٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان کی مشاورت سے جامع پلان بنانے کی ہدایت کی۔وفاقی وزیر نے ان اثاثوں کے تحفظ اور ان کے موثر استعمال کو یقینی بنانے کے لیے جامع حکمت عملی کی ہدایت کی ۔
وفاقی وزیر نے جموں و کشمیر تمام جائیدادوں کے کرائے کا ازسر نو جائزہ لے کر منصوبہ بندی کی ہدایت ۔ وزارت کے لاہور میں تعینات ایڈمنسٹریٹر نے اجلاس کو اس سلسلے میں وفاقی وزیر کی ہدایت پر کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔
وفاقی وزیر نے ایڈمنسٹریٹر نے کشمیری جائیدادوں پر جامع بزنس پلان کو حتمی شکل دینے پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی۔
مزید پڑھیں :حکومت نے تاجر دوست اسکیم کا دائرہ 6 کے بجائے 42 شہروں تک بڑھا دیا