اہم خبریں

پاکستان کاافغانستان پرتجارتی انحصار میں بڑی کمی کا انکشاف

اسلام آباد ( اے بی این نیوز      )پاکستان کاافغانستان پرتجارتی انحصار میں بڑی کمی کا انکشاف ہوا ہے۔ افغانستان کا پاکستان سےتجارت پر انحصارمزید بڑھ گیا،ذرائع کے مطابق

ایک سال میں افغانستان سے درآمدات میں40 فیصد کی بڑی کمی ہوگئی۔جون2024 میں سالانہ بنیادوں پر افغانستان سے درآمدات میں38 فیصد کمی ہوئی۔

مالی سال 2023۔24 میں افغانستان سےدرآمدات53 کروڑ86 لاکھ ڈالرز رہیں۔مالی سال 2022۔23 میں افغانستان سےدرآمدات کا حجم89 کروڑ32 لاکھ ڈالرز تھا۔

جون 2024 میں افغانستان سے درآمدات2 کروڑ 25 لاکھ ڈالرز رہیں۔جون 2023 میں افغانستان سے درآمدات 3 کروڑ 65 لاکھ ڈالرز تھیں۔

مالی سال 2023۔24 میں افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات میں 9.5 فیصد اضافہ ہوا۔جون 2024 میں سالانہ بنیادوں پر افغانستان کے لیے برآمدات میں14.4 فیصد اضافہ ہوا،۔

گذشتہ مالی سال افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات کا حجم ایک ارب 6 کروڑ 48 لاکھ ڈالرز رہا۔مالی سال 2022.23 میں افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات97 کروڑ 24 لاکھ ڈالرز تھیں۔

جون 2024 میں افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات 7 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز رکارڈ کی گئیں۔جون 2023 میں افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات کا حجم 6 کروڑ 55 لاکھ ڈالرز تھا۔

مزید پڑھیں :عمران خان کی علیمہ خان اور جمشید برکی سے ملاقات ختم ہو گئی

متعلقہ خبریں