بہاولنگر(نیوزڈیسک)بہاولنگر کے علاقے فورٹ عباس میں 3 مزدوروں کو دھوکا دے کر گردے نکالنے کی واردات کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔مقدمے کے متن کے مطابق پتوکی کے ملزم محمد سلیم نے مزدوروں کو ڈھائی لاکھ روپے دینے کا لالچ دیا۔مزدوروں کو سہولت کار ڈاکٹرز کے ساتھ مل کر نامعلوم مقام پر لے جا کر گردے نکال لیے گئے۔مقدمہ پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی (پی ایچ او ٹی اے) کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی مدعیت میں درج کیا گیا ۔















