اہم خبریں

پنجاب ہاؤس اسلام آباد کی تزئین وآرائش کیلئے 89 کروڑ 33 لاکھ منظور

لاہور(نیوزڈیسک)مریم نواز حکومت نے پنجاب ہاؤس اسلام آباد کی تزئین وآرائش کیلئے 89 کروڑ 33 لاکھ منظور کرلئے صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں 2 ارب 37 کروڑ روپے سے زائد فنڈز منظور کرلئے گئے۔

فنڈز کی منظوری صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے آٹھویں اجلاس میں دی گئی،چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے اجلاس کی صدارت کی۔چوبرجی گارڈن لاہور میں ملازمین کی رہائشی بلڈنگ کی تعمیر کیلئے 1 ارب 49 لاکھ ،پنجاب کی جیلوں میں اضافی ملٹی سٹوری بیرکس کی تعمیر کیلئے 47 کروڑ 61 لاکھ منظور کئے گئے۔

متعلقہ خبریں