اہم خبریں

مخصوص نشستوں کا معاملہ ، پیپلزپارٹی بھی سپریم کورٹ پہنچ گئی، نظرثانی کی درخواست دائر

اسلام آباد(نیوزڈیسک ) مخصوص نشستوںکے حوالے سے سپریم کورٹ کے 12 جولائی کے فیصلے کیخلاف پیپلز پارٹی بھی نظرثانی کیلئے سپریم کورٹ پہنچ گئی۔وکیل فاروق ایچ نائیک نے مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی ، 12 جولائی کا فیصلہ واپس لینے کی استدعا کردی۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ کا آرڈر اصل تنازعہ پر مکمل خاموش ہے،

عدالت کا 12 جولائی کا آرڈر آئین کی تشریح کے اصول کے منافی ہے، عدالتی فائینڈنگ سنی اتحاد کونسل و فریقین کی گزارشات کے برعکس ہیں، سنی اتحاد کونسل اور تحریک انصاف الگ الگ سیاسی جماعتیں ہیں۔پیپلز پارٹی نے کہا کہ عدالتی آرڈر میں 41 ارکان کو 15 دن کی مہلت آئین و قانون سے متصادم ہے،

سنی اتحاد کونسل کے 80 ارکان میں سے کوئی عدالت کے سامنے نہیں آیا، 39 ارکان کو تحریک انصاف کا قرار دینا قابل نظر ثانی ہے، تحریک انصاف کسی فورم پر پارٹی تھی ہی نہیں۔سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کا حکم دیا ہے۔

سپریم کورٹ نے تحریکِ انصاف کو پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں میں بطور جماعت قرار دے دیا۔مسلم لیگ ن پہلے ہی اس فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست دائر کر چکی ہے۔ تاہم سپریم کورٹ کی پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی نے نظر ثانی درخواست کو ستمبر کی تعطیلات کے بعد مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں طوفانی بارش، نشیبی علاقے زیرِ آب، الرٹ جاری

متعلقہ خبریں