اہم خبریں

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کابنوں تنازعہ ایپکس کمیٹی میں پیش کرنے پر اتفاق

پشاور(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور سے بنوں جرگہ کے وفد کی ملاقات ، مطالبات ایپکس کمیٹی میں پیش کرنے پراتفاق کیا۔ ذرائع کے مطابق جرگے کا اجلاس وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہوا جس کی صدارت علی امین گنڈا پور نے کی۔ اجلاس میں بنوں جرگہ کے عمائدین اور اراکین نے شرکت کی جس میں 60 کے قریب عمائدین شامل تھے ۔

اجلاس میں جرگے کے اراکین کے علاوہ چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی)، ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) بنوں، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے بھی شرکت کی۔بنوں واقعہ کے حل کیلئے بنائے گئے بنوں جرگے کے ارکان نے گنڈا پور سے ملاقات کی اور انہیں اپنے مطالبات پیش کئے۔جرگہ کے صدر ناصر خان بنگش نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ نے ان کے تمام مطالبات سن لئے ہیں اور یقین دہانی کرائی کہ مطالبات پر غور کیلئے48 گھنٹے میں صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس بلایا جائے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں جرگے کے 5 نمائندے بھی شرکت کریں گے، ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں مطالبات پر غور کیا جائے گا۔بنگش نے بتایا کہ بنوں میں دھرنا جاری رہے گا، جمعہ کو گنڈا پور بنوں کا دورہ کریں گے۔ اس دورے کے دوران وہ اپیکس کمیٹی کا فیصلہ دھرنے کے شرکاء کو پیش کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کے پی کے وزیر اعلیٰ کا فیصلہ آنے کے بعد دھرنا ختم کر دیا جائے گا۔خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات کے ترجمان بیرسٹر سیف نے بتایا کہ بنوں امن کمیٹی کا اجلاس وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہوا جس میں گنڈا پور نے امن کمیٹی کے ارکان سے بات چیت کی اور بنوں کی صورتحال اور دہشت گردی کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔

بنوں میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کے بعد وزیراعلیٰ نے امن کمیٹی کے اراکین کا انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون پر شکریہ ادا کیا، کیونکہ امن کمیٹی نے بنوں میں امن و امان کی بحالی میں انتظامیہ کی مدد کی ہے جو کہ ایک قابل تحسین کاوش ہے۔
ویک مائنڈ نامی وائرس نے ٹرانس جینڈر بیٹی کو مار ڈالا،ایلون مسک کا دعویٰ

متعلقہ خبریں