اسلام آباد(زبیر کسوری) پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق ملک بھر میں فائیو جی ٹیکنالوجی نافذ کرنے کے حوالے سے اہم اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں فائیو جی ٹیکنالوجی سپیکٹرم کو پورا کرنے کیلئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ملک بھر کے 14 ٹیلی کام ریجنز میں ڈبلیو ایل ایل وائرلیس لوکل لوپ کا لائسنس حاصل کرنیوالی درجنوں کمپنیوں کا سالانہ لائسنس ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ زرائع کے مطابق ملک بھر میں ٹیکنالوجی میں جدت لانے کیلئے ڈبلیو ایل ایل اور دیگر غیر ضروری وائرلیس کنکشن ختم کیا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں تمام کمپنیوں کو ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ وائرلیس لک کو لوپ لائسنس حاصل کرنے والی کئی کمپنیوں نے کام بھی شروع نہیں کیا تھا ااور لائسنس کی خلاف ورزی بھی کی ہے جس قومی خزانے کو بھی نقصان پہنچایا گیا ہے
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کابنوں تنازعہ ایپکس کمیٹی میں پیش کرنے پر اتفاق