اہم خبریں

تحریک انصاف کی قیادت کو سنٹرل سیکریٹریٹ سے گرفتار خواتین کی تلاش،عمر ایوب وویمن پولیس اسٹیشن پہنچ گئے

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )تحریک انصاف کی قیادت کو سنٹرل سیکریٹریٹ سے گرفتار خواتین کی تلاش ۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی سینئیر وکیل علی بخاری کےبمراہ وویمن پولیس اسٹیشن آمد ۔
ایس ایچ او وویمن پولیس اسٹیشن سے ملاقات، خواتین کے بارے میں دریافت کیا۔ ادھر دوسری جانب اسد قیصر نے کہا کہ

ملک کے حالات خراب ہوں گے تو کون وہاں سرمایہ کاری کرے گا۔ آئین میں ہر ادارے کے کردار کا تعین ہے لیکن بدقسمتی سے یہاں ایسا نہیں۔ عوام اور اداروں کے درمیان خلیج پیدا ہوتی ہے تو یہ ملک کی بدقسمتی ہے۔
کسی نے کوئی جرم کیا ہے تو اس کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کریں۔ ہماری پارٹی کے 16ممبران غائب ہیں،کون ان لوگوں کو غائب کررہا ہے۔ پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی ان کی خواہش ہے لیکن اسے کون مانے گا۔
مزید پڑھیں :فارم45عدالت پہنچنےسےپہلےیہ اسمبلی توڑ دیں گے،ججزقائم رہےتوکوئی کچھ نہیں کرسکتا،اعتزاز

متعلقہ خبریں