اہم خبریں

لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم عمران خان سے تفتیش کئے بغیر واپس روانہ ہوگئی

راولپنڈی ( اے بی این نیوز   )لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم عمران خان سے تفتیش کئے بغیر واپس روانہ ہوگئی۔ عمران خان نے لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم سے بھی تعاون کرنے سے انکار کر دیا ۔
عمران خان لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم کے سامنے شامل تفتیش نہ ہوئے ۔

عمران خان کو شامل تفتیش ہونے کے لیے متعدد پیغامات بھجوائے گئے ۔ عمران خان کا وکلا کی موجودگی میں شامل تفتیش ہونے پر بضد رہے ۔ لاہور میں درج 12 مقدمات کے تفتیشی افسران نے آج عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ کروانا تھا ۔

لاہور پولیس کی 12رکنی تفتیشی ٹیم کی سربراہی ایس پی رانا زاہد کررہے تھے۔ تفتیشی ٹیم میں فورنزک ایکسپرٹ بھی شامل تھے۔ بانی پی ٹی آئی لاہور میں درج نو مئی کے 12 مقدمات میں 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔
جسمانی ریمانڈ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے منظور کیا تھا۔

مزید پڑھیں :قومی خزانے کو 42 ارب روپےکے نقصان کا خدشہ؟ وزیراعظم آفس نے رپورٹ طلب کر لی

متعلقہ خبریں