اہم خبریں

26 جولائی کو اسلام آباد میں دھرنا دیں گے، عوام کا حق لیے بغیر نہیں اٹھیں گے، حافظ نعیم الرحمن

لاہور ( اے بی این نیوز   )امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ 26 جولائی کو اسلام آباد حق لینے آ رہے ہیں۔ 26جولائی کو دھرنا دیں گے اور عوام کا حق لیے بغیر نہیں اٹھیں گے۔
پاکستان کو اس وقت کسی ری الیکشن کی ضرورت نہیں۔
ری الیکشن کے کسی بھی اقدام کی حمایت نہیں کریں گے۔ جمہوریت صرف جماعت اسلامی اور وکلا کے طریقہ انتخاب میں ہے۔ سیاسی پارٹیاں اپنے اندر انتخابات نہیں کرواتیں، جمہوریت کی باتیں کرتی ہیں۔
صورتحال یہ ہے کہ جنرل الیکشن میں جو ہارے ان کو جتوا دیا گیا۔ جعلی مینڈیٹ والی حکومت کو ہمارے سر پر بٹھا دیا گیا۔ فارم 47 کی نہیں فارم 45 کی حکومت بنائی جائے۔

مزید پڑھیں :حکومت ججزکودھمکانےکی کوشش کررہی ہے،رہنما پی ٹی آ ئی شوکت بسر ا

متعلقہ خبریں